ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جانور کا گوشت سپلائی کرنے کے الزام میں ایک گرفتار ،تین فرار

جانور کا گوشت سپلائی کرنے کے الزام میں ایک گرفتار ،تین فرار

Sat, 21 Mar 2020 19:43:55    S.O. News Service

بھٹکل:21؍مارچ(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے آسارکیری  علاقے میں آٹو کے ذریعے  گوشت سپلائی کرنے کے الزام میں  پولس نے ایک فرد کو گوشت سمیت گرفتارکرنے کا واقعہ سنیچر کی صبح    پیش آیاہے۔ جب کہ آٹو میں موجود تین افراد فرار بتائے گئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ  چار افراد   جانور کا7.5کلو گرام وزنی 15ہزار روپئے مالیت کا گوشت سپلائی کررہے تھے الزام ہے کہ یہ لوگ چوری کرکے یہ گوشت سپلائی کررہے تھے جس کی بنا پر یہ گرفتاری عمل میں آئیہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت جامعہ محلے کے آٹوڈرائیور محمد غوث (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسی معاملے میں  عرفان ، نظام ،تنویر فرار بتائے گئے ہیں جن کو پولس تلاش کررہی ہے۔ معاملے کو لے کر شہری پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ جانچ جاری ہے۔


Share: